Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

چيئرمين نيب کی مدت ملازمت ميں توسيع کےآرڈيننس کا مسودہ تيار

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 1 month ago

موجودہ چئیرمین نیب کی توسیع کا فیصلہ ہوگیا

موجودہ چئیرمین نیب کی توسیع کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا ہے کہ وفاقی وزارت قانون نے چيئرمين نيب کی مدت ملازمت ميں توسيع کے آرڈيننس کا مسودہ تيار کرليا ہے۔ وفاقی کابينہ کےآئندہ منگل کو ہونے والے اجلاس ميں آرڈيننس کا مسودہ منظوری کے ليے پيش ہونے کا امکان ہے۔ وزيراعظم عمران خان کی زيرِصدارت کابينہ اجلاس ميں توسيع کی مدت کاحتمی فيصلہ ہوگا۔کابينہ کی منظوری کےبعد مسودہ صدر مملکت عارف علوی کوبھيجا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی شخصیات کوايکسٹينشن کےدورانيہ 2 یا 4 سال رکھنے پراختلاف ہے اوراختلاف کے باعث نئے چِيئرمين کی تقرری تک موجودہ سربراہ کوبرقرار رکھنے کا امکان ہے۔

 حکومتی رہنما کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر نیب کيسز کے باعث نئے چیئرمین کی تقرری میں رکاوٹ ہے۔اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اگر موجودہ چئیرمین نیب کی مدت میں توسیع ہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube