Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

Imran Khan Speech in UN General Assembly and Kashmir Conundrum - Modern  Diplomacyوزیراعظم عمران خان آج بروز جمعہ 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

عمران خان جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔ عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور افغانستان کی صورت حال پر پاکستان کے مؤقف سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو روکنے کی طرف بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے، جب کہ افغانستان کے استحکام کے لیے تجاویز بھی دیں گے۔ رواں سال اجلاس کا موضوع کرونا وائرس سے بحالی، پائیدار تعمیرنو، لوگوں کے حقوق کا احترام اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے مباحثوں کا محور عالمی مسائل اور بعض تنازعات کی صورت حال ہوگا۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔

منیر اکرم نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کریں گے، شاہ محمود قریشی ہفتے کو کشمیر پر او آئی سی ورکنگ گروپ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube