Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

کوئٹہ: منی لانڈرنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

کوئٹہ میں ایف آئی اے نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کالے دھن کی بیرون ملک منتقلی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے خطیر رقم اور منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے کھاتوں کی تفصیلات سے متعلق دستاویزات بھی برآمد کرلی گئیں۔

حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے کی ٹیم نے کارروائی کرکے چار ملزمان حیات اللہ، عبدالرحیم، امان اللہ اور سید نور الدین کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے کارروائی کے دوران 57لاکھ85 ہزار روپے نقد رقم ، مختلف بینکوں کے 100چیک بکس، 246چیک، مختلف بینکوں کی554رسیدیں اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں۔

ایف آئی اے نے چاروں گرفتارملزمان اور ان کے دو مفرور ساتھیوں کے خلاف فارن ایکس چینج ریگولیشن ایکٹ تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیٹ بینک سے لائسنس حاصل کئے بغیر خفیہ طریقے سے رقوم کی غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقلی اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

ملزمان مختلف پارٹیوں سے اپنے بینک کھاتوں میں اور پاکستانی روپے میں نقد رقوم وصول کرتے تھے اور پھر متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں آگے باقی پارٹیوں کو یہ رقوم غیر قانونی طریقے سے فراہم کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان عبدالحمید بھٹو نے متعلقہ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube