Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیخلاف طلبہ کاوزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

کوئٹہ میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ اور پولیس تشدد کیخلاف طلباء نے گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا دے دیا۔

بلوچستان میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پولیس تشدد کیخلاف طلباء ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

آل بلوچستان میڈیکل اسٹوڈنٹس نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے لئے گئے میڈیکل ٹیسٹ کیخلاف گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب مرکزی چوک بلاک کرکے دھرنا دیدیا۔

مزید جانیے: کوئٹہ میں طلبہ کاانٹری ٹیسٹ کیخلاف احتجاج، پولیس کالاٹھی چارج

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیسٹ میں پیچیدگیوں کی وجہ سے بلوچستان کے زیادہ تر طلباء کامیاب نہ ہوسکے، آن لائن کی بجائے دوبارہ فزیکل ٹیسٹ لیا جائے۔

مظاہرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ پی ایم سی اور وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے۔

طلباء کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطالبات کے حل تک دھرنا جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube