Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

کراچی میں بارش مزید 3دن جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 70ملی میٹر ریکارڈ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 3 تین بارش کی پیشگوئی کردی۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ 25 ستمبر تک جاری رہے گا۔

کراچی میں جمعرات کی دوپہر تقریباً ایک گھنٹہ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، ندی، نالے اور گٹر ابل پڑے، سڑکوں پر گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہے، موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ گاڑی والوں کو بھی گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور پی اے ایف بیس پر 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کراچی میں شدید بارش نے ایک بار نظام زندگی درہم برہم کردیا، شاہراہ فیصل اور مختلف سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، میٹروپول، صدر، زینت مارکیٹ، شاہراہ فيصل اور اطراف کے علاقوں ميں گاڑيوں کی لمبی قطاريں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بدل گیا، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو: بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر شدید ٹریفک جام

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کے نئے اسپیل میں 23 سے 25 ستمبر تک بارش کی پیشگوئی کی جارہی تھی، جس کا آغاز ہوگیا ہے، شہر قائد میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ 25 ستمبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے اسپیل میں سندھ کے دیگر اضلاع تھرپارکر، بدین اور میرپور میں بھی گزشتہ روز بارش ہوئی تھی۔

ویڈیو: نارتھ کراچی میں گٹر اور نالے ابل پڑے

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کہیں کہیں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، بارش کے باعث کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے، گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دن کے ابتدائی حصے میں شہر میں گرمی بڑھے گی تاہم دوپہر یا اس کے بعد اچھی بارش کی توقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube