Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

وزیراعظم 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

فائل فوٹو

 ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس نیویارک میں جاری ہے، جس سے وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو خطاب کرینگے جبکہ کشمیر بنیادی نقطہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں، شاہ محمود قریشی نے مختلف وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر خارجہ نے تنازعہ کشمیر، بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جبکہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق پامالیوں پر ڈوزیئر بھی پیش کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے 16 اور 17 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی جس انہوں نے دیگر ممالک کی قیادت، تاجک صدر سے ملاقات کی تھی۔

پاکستان اور تاجکستان کے مابین متعدد معاہدات، تعاون کی یادداشتوں سمیت 9 دستاویزات پر دستخط کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طالبان سیاسی انتظام میں وسعت اور مختلف قومیتوں کے افراد کی شمولیت خوش آئند ہے، افغانستان کو انسانی المیہ، معاشی مسائل سے بچانے کے لیے امداد یقینی بنانا ہوگی۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول سے دراندازی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، بھارت جعلی مقابلوں، نسل کشی اور فالس فلیگ آپریشنز کے لیے ایسے الزامات کا تسلسل رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو ہندوستان کے جارحانہ اور پرتشدد عزائم سے ہمیشہ خبردار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے مابین سی پیک پر مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube