Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

لیگی اقلیتی رہنما نےقومی شناختی کارڈ تبدیل کرنےکا مطالبہ کردیا

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

مسلم لیگ نون کے اقلیتی رکن اسمبلی کئھیل داس کوہستانی نے شناختی کارڈ پر موجود رہائشی پتہ سمیت اہم معلومات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کھئیل داس کوہستانی نے قرارداد میں موقف اپنایا کہ شناختی کارڈ پر درج رہائشی پتہ کو مخفی کیا جائے، متعلقہ معلومات صرف اتھارٹی ریکارڈ میں ہوں نہ کہ کارڈ پر آویزاں ہوں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر تخریبی گروہ ان معلومات کا غلط استعمال کرتے ہیں، نادرا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا جائے کہ شناختی کارڈ کا نمونہ تبدیل ہو۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کا نظام ریاستی خدمات کی ادائیگی میں اہمیت کا حامل ہے تاہم دور دراز علاقوں کے حالات دیکھیں تو پتا چلتا ہے کئی شہریوں کو اس وجہ جان گوانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو کسی بھی علاقہ میں سکونت اختیار کرنے کا حق دیتا ہے جبکہ شناختی کارڈز پر موجود پتا کئی جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube