Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

پنجاب میں مزارات کھول دیئے گئے

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
Data Darbar

فوٹو: آن لائن

پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد صوبے بھر کے مزارات کو کھول دیا گیا ہے۔

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کے مطابق گزشتہ رات 22 ستمبر کو داتا دربار کو خود عقیدت مندوں کے لئے کھولا ہے۔ تاہم اس دوران زائرین کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ لاہور میں مزارات کو 30 سال سے زائد عمر کے زائرین کے لیے کھولا گیا ہے۔

این سی او سی کے احکامات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد درباروں پر حاضری دے سکتے ہیں۔ وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ داتاگنج بخش کا عرس مبارک قریب ہے زائرین کے لیے ضروری ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔ صوبے میں آج سے مارکیٹیں رات 10بجے تک کھل سکیں گی۔ صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔

حکام کے مطابق پچاس فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات بارہ بجے تک انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 12 بجے تک جاری رہ سکے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube