Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

ریاست مدینہ کےاصولوں پرسوچ سمجھ کر بات کرتاہوں،عمران خان

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

ہمارے نبی کی ساری زندگی تاريخ کا حصہ ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رياست مدينہ کے اصول دنيا کی تاريخ ميں انقلابی تھے اوراس حوالےسےسوچ سمجھ کر بات کرتا ہوں۔

جمعرات کو ڈیرہ اسمعیل خان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتےہوئےوزيراعظم عمران خان نے بتایا کہ عالمی اور اسلامی تاریخ سمیت دنیا کی تاریخ پڑھی ہے اور ہمارے نبی کی ساری زندگی تاريخ کا حصہ ہے۔ رياست مدينہ کے اصول دنيا کی تاريخ ميں انقلابی تھے اور رياست مدينہ کی بات سوچ سمجھ کرکرتا ہوں۔

وزيراعظم نے کہا کہ دين پر نہ چلنے کے باعث ہمارے حالات برےہيں۔ رياست مدينہ جيسا انقلاب تاريخ ميں نہيں ہوا اور ملک ميں بڑے بڑے مافيا بيٹھےہيں اور قانون سے اوپرہيں۔

وزيراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک اس لیے آگے نہیں چلنے دیتے کیوں کہ مافيا فائدہ اٹھارہا ہے۔ يہ لوگ ووٹ کےلئے اسلام کا استعمال کرتے ہيں۔پاکستان کے یہ مافیاز قانون کی بالادستی کے خواہاں نہیں ہیں۔

 عمران خان نے کہا کہ جب تک ہم صادق اور امین نہ بنیں، بڑی قوم نہيں بن سکتے۔ہمیں عظیم قوم بننے کےلیے مضبوط کردار کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کی آبادی بہت زيادہ بڑھ گئی ہے اور باہر سے چيزيں منگواتے ہيں اس لئے چيزيں مہنگی ہوئی ہیں۔

ملکی معاملے پر انھوں نے مزید کہا کہ نئی فصليں لگانےکےلئے نئے علاقے تلاش کرلئےہیں۔ تاريخ ميں سب سے زيادہ گندم اس بار پيدا ہوئی ہے اور ملک ميں زيتون کا انقلاب آرہاہے کیوں کہ زيتون کے درخت بڑے پيمانے پر لگارہے ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube