Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

صدر کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ اور خاتون اول ثمینہ علوی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خاتون اول ثمینہ علوی کا کہنا تھا کہ میں نے علامتیں ظاہر ہونے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ، جو مثبت آیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہلکی کمزوری محسوس کر رہی ہوں، تاہم طبیعت بہتر ہے۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 15 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے اسلام آباد میں کرونا ویکسین لگوائی تھی۔ صدر مملکت سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگنے کے بعد 30 مارچ کو کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ صدر کے بیان کے مطابق کووڈ-19 کا شکار ہونے کے دوران انہیں بخار اور جسمانی تکلیف کا بھی سامنا رہا۔

اپنے بیان میں صدر نےعوام سے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ وہی کرتا ہے کہ کس کا وقت آگیا ہے اور کس کا نہیں لیکن براہ کرم ماسک پہنیں اور ایس او پیز پرعمل جاری رکھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube