Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

کراچی:مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

SAMAA | , , , and - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

مون سون کاسلسلہ25ستمبرتک جاری رہنے کاامکان

 مون سون سسٹم کی کراچی میں انٹری کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

جمعرات کو کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ، رفاہ عام ، سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ویڈیو:کراچی میں بارش،گرمی کا زورٹوٹ گیا

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے زیرِ اثر تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ اور بدین میں 25 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔ جب کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، نواب شاہ، خیر پور، جیکب آباد، شکار پور، جامشورو میں بھی 23 سے 25 ستمبر تک بارشیں ہونگی۔

ویڈیو:کراچی میں شدید بارش، ناگن چورنگی ڈوب گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو سب سے زیادہ بارش سرجانی میں70ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ائیرپورٹ14.2،جناح ٹرمینل10.2،پی اے ایف فیصل بیس36ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔یونیورسٹی روڈ5.2،ناظم آباد18.0،قائدآباد5.5 اورسعدی ٹاون میں 7.7ملی میٹر بارش ہوئی۔گلشن معمارمیں3.3ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ہے۔

ملک کے دیگر حصے

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اسلام آباد، جہلم، آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 ستمبر کو گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، جہلم، ملتان، بہاولپور سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان

سبی، کوہلو، بارکھان، ژوب، لورالائی، موسیٰ خیل، کوئٹہ، نصیر آباد، خضدار، لسبیلا، قلات اور زیارت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے، جب کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا

کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، سوات، دیر، چترال، پشاور، کو ہاٹ ، وزیرستان، ٹانک، کرک، بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جولائی تا 20 ستمبر منفی 17 فیصد بارشیں ریکارڈ

محکمہ موسمیات نے رواں سال پاکستان میں ہونے والی مون سون بارشوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جولائی سے 20 ستمبر تک منفی 17 فیصد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ سندھ میں سب سے کم بارشیں معمول سے منفی 44 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں رواں مون سون منفی 24 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی۔ بلوچستان میں منفی 1 فیصد، خیبر پختونخوا میں منفی 4 فیصد کم، پنجاب میں منفی 21 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں صرف گلگت بلتستان میں رواں سال معمول سے زائد 21 فیصد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ماہر موسمیات

عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پاکستان کے علاوہ وسطی اور شمال مغربی بھارت کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ خلیجِ بنگال میں رواں ہفتے کے آخر میں بن سکتا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن اور پھر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ یہ سسٹم اتوار اور پیر تک اوڑیسہ اور مغربی بنگال پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube