Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

اہم خبر: پنجاب میں آج سے کرونا ایس او پیز میں نرمی

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز میں نرمی کردی گئی ہے۔ بازار اور مارکیٹیں اب رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، جب کہ اتوار کو تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔ کرونا کیسز میں کمی کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

بڑھتی مہنگائی پر وزیراعظم عمران خان نےاجلاس آج بلا ليا۔ وزیراعظم کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

فلارمل مالکان اور محکمہ خوراک کے درميان مذاکرات کامياب ہوگئے۔ آج سے پنجاب بھر ميں آٹے کا بيس کلو کا تھيلا بارہ سو تيس کي بجائے 1100 روپے ميں دستياب ہوگا۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے گي۔ اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئے سمری ایجنڈے میں شامل۔ آرمی انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کیلئے فنڈز کی منظوری متوقع۔ 2021 کیلئے اسٹیٹ بینک کے شیئرز پر منافع کے تعین کا امکان۔

کراچی والوں کیلئے بُری خبر ہے۔ کے الیکڑک نے نیپرا کو بجلی ایک ماہ کیلئے ستانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

نيوزی لينڈ اورانگلينڈ نہيں کھيلتے تو نہ کھيليں ۔ نيشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ميلہ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹيڈيم ميں سجے گا۔ ورل کپ اسکواڈ کے تمام کھلاڑی ان ايکشن ہونگے۔

صوفی شاعر۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے دو سو اٹھترویں عرس کا آغاز۔ سیکریٹری اوقاف نے درگاہ بھٹائی پر چادر چڑھا کرعرس کا افتتاح کیا۔ زائرين کو کرونا ايس او پيز پر عملدرآمد کي ہدايت۔

مسلم لیگ ن سندھ کی تنظیم نو کا فیصلہ

نیشنل ٹی 20 کپ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ بلوچستان اور نادرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں۔ میچ راول پنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 18 میچز کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل لاہور میں ہوگا۔ 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔

مون سون ہوائیں آج سے سندھ پر اثر انداز ہونگی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج شام سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube