Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

مردان:طیارہ حادثےمیں شہید پائلٹ کی نمازِ جنازہ ادا

SAMAA | and - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

سول و فوجی افسران کی بڑی تعداد شریک

مردان کے قریب طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے زیر تربیت پائلٹ فہد امین کی نمازجنازہ مظفرگڑھ میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں سول و فوجی افسران اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ آج صبح گرکر تباہ ہوگیا تھا، حادثہ میں شہید ہونے والےپاک فضائیہ کے پائلٹ فہد امین کا تعلق مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ سے تھا۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد ائیر فورس کے دستے نے شہید پائلٹ کو سلامی پیش کی، جس کےبعد پائلٹ فہد امین کی تدفین انکے آبائی قبرستان میں کردی گئی۔

شہید پائلٹ کی 3 ماہ قبل منگنی ہوگئی تھی اور تقریباً ایک ماہ بعد شادی ہونا تھی۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گرکرتباہ، پائلٹ شہید

دوسری جانب ترجمان پاک فضائی کے مطابق چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطاعات کےمطابق چھوٹا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube