Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

آذربائیجان میں جاری کثیرالملکی فوجی مشقیں اختتام پذیر

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: انادولو

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آذربائیجان میں جاری تین ممالک کی کثیرالملکی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تين بھائیوں کےعنوان سے جاری مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان نے شرکت کی، مشقوں میں انسداد دہشتگردی، خطرات اور ہائبرڈ صورتحال کی ڈرلز کی گئیں جبکہ دو ہفتےجاری رہنےوالی مشقوں میں کمبائنڈ آپریشنز بھی کیے گئے۔

اختتامی تقریب میں آذربائیجان کے وزیردفاع ذاکر حسنوف مہمان خصوصی تھے، پاکستان سے میجرجنرل ممتاز حسین نےنمائندگی کی۔ اختتامی تقریب میں مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کا دلکش مظاہرہ کیا گیا۔

فوجی مشقوں میں ڈرون، ہیلی کاپٹر، چھوٹے ہتھیاروں، سمندری آپریشن اور فضائی آپریشنز بھی کیے گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube