Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

کرونا وائرس سے مزید47افراد کا انتقال، ویکسین کی نئی کھیپ بھی پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد ریکارڈ

این سی او سی نے بتایا ہے کہ کرونا سے مزيد 47 افراد انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق منگل کو دو ہزار تين سوتينتس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں ویکسینیشن بھی جاری ہے۔گزشتہ روز 6لاکھ  83 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی۔3 لاکھ 99 ہزار 859 افراد کو پہلی جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 679 افراد کو دوسری خوراک لگائی گئی۔اب تک 7 کروڑ 55 لاکھ  ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین کی نئی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔اس ویکسین میں سائنوویک کی 30 لاکھ اور سائنوفارم کی 70  لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے ویکسین وزارت صحت کے حوالے کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube