Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

بی فوریوکمپنی کےمالک سیف الرحمان عبوری ضمانت خارج ہونےپرگرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

B4U Owner

بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کو سپریم کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

بدھ کو سپریم کورٹ نے نیب کے دائرہ اختیار پر بی فار یو کمپنی کے مالک سیف الرحمان نیازی کا اعتراض مسترد کردیا۔فراڈ کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرتےہوئے نیب نے انھیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم سیف الرحمان ٹیکس کتنا ادا کرتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹیکس گوشواروں کے مطابق سیف الرحمان نیازی تنخواہ دارملازم ہےاور بظاہر ان کا کوئی کاروبار بھی نہیں۔

بی فوریو کمپنی کے مالک کی عبوری ضمانت میں توسیع

ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ سیف الرحمان نیازی کے کیس پر کمپنیز ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہےجس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ غیررجسٹرڈ  کمپنیوں پر کمپنیزایکٹ کیسے لاگو ہوسکتا ہے؟۔

ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملزم ارب پتی ہے،خود سرنڈر کرنے کا موقع دیا جائے جس پرجسٹس عمر عطاء بندیال نے احاطہ عدالت میں گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے عبوری ضمانت خارج کی تو نیب نے ملزم کوعدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

تین ہفتے قبل سپریم کورٹ نے ملزم سیف الرحمان کو 20لاکھ روپے زرِضمانت جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے نیب کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے ہدایت کی تھی کہ ملزم کے عدم تعاون پر نیب فوری آگاہ کرے۔ملزم سیف الرحمان نیازی نے کارروائی کے خلاف نیب کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں نیب کا دائرہ اختیار بنتا ہے۔

عدالت نے نیب سے ملزم کے خلاف شواہد کی تفصیلات مانگی تھیں۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ نیب کا احاطہ سے ملزم گرفتار کرنا عدالتی وقار کے خلاف ہے۔ نیب ازخود اپنے افسران کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرے اور رپورٹ کی روشنی میں توہین عدالت کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

ملائیشیا نژاد پاکستانی سیف الرحمان خان نیازی کی کمپنی بی فور یو گلوبل اپنے سرمایہ کاروں کو سالانہ 2.5 گنا تک منافع دیتی تھی۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نےاربوں روپے بٹورنے والے بی فور یو نامی نجی گروپ آف کمپنیز پر 4ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube