Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

ملتان: شاہ شمس پارک سےلاکھوں روپےکی لکڑی چوری

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ملتان میں کلین اینڈ گرین منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ شمس پارک میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی چوری ہونے لگی ہے۔

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی کی مبینہ غفلت کے باعث ملتان میں لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی چوری ہونے لگی ہے۔ہارٹی کلچر اتھارٹی نے شاہ شمس پارک میں کٹے ہوئے درخت رکھے جہاں سے چور روزانہ لکڑیاں چوری کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔ پارک میں رکھی گئی لکڑی کی نیلامی کیلئے کئی بار اشتہارات جاری کئے گئے لیکن تاحال لکڑی فروخت نہ کی جاسکی۔

سیکریٹری ہاؤسنگ پی ایچ اے لیاقت علی چھٹہ نے بتایا کہ پارک میں موجود لکڑی اور دیگر اسکریپ کو جلد نیلام کردیا جائے گا۔ شہریوں نے لکڑی کی فروخت کرکے حاصل شدہ آمدنی سے پارک کی حالت زار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube