Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

سینیئر صحافی وارث رضا کئی گھنٹے بعد گھر پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
Waris Raza

فوٹو: وارث رضا/فیس بک

کراچی سے تعلق رکھنے والے کالم نگار اور سینیئر صحافی وارث رضا پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تاہم پولیس نے واقعےسے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

وارث رضا کی صاحبزادی لیلیٰ رضا نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا کہ انکے والد وارث رضا کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ شب 3بجے کے قریب گلشن اقبال میں واقع گھر سے اغواء کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انکے والد نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

سما ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئی آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بتایا کہ پولیس اس واقع سے لاعلم تھی تاہم انکو وارث رضا کی پر اسرار گمشدگی کا علم ہوا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

It’s been ten hours now, my papa, senior journalist and columnist Waris Raza was abducted by law enforcement agencies last night, they want to suppress all progressive voices! My father has done nothing but speak truth to powers that be!#ReleaseWarisRaza

سینیئر صحافی طلعت حسین نے بھی اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وارث رضا کو انکے گھر سے اغواء کیا گیا ہے اور اہلخانہ کے مطابق انکو اپنی تحریروں کی وجہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وارث رضا کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی وارث رضا کو رات گئے گھر سے حراست میں لیے جانے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے پر کل مورخہ 23 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube