Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گرکرتباہ، پائلٹ شہید

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے طیارے کا پائلٹ شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائی کے مطابق چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا جبکہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق چھوٹا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کے بعد پولیس، آرمی اور ریسکیو اہلکار پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مقامی افراد نے انتظامیہ کو طیارہ گرنے کی اطلاع دی۔ شہید ہونے والے پائلٹ کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube