Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

کراچی:ایک ہفتے میں ڈینگی کے3 مریض انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کراچی میں 1 ہفتے میں ڈینگی سے3 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

کراچی میں ہر سال ستمبر،اکتوبر اور نومبر میں  ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

رواں ماہ کے پہلے20 دن میں ڈینگی کے 77 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگی 3 جانیں بھی لے چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے دنوں میں کسی بھی بخار کا از خود علاج کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ  ڈینگی بخار میں اینٹی بائیوٹک تیزی سے مریض کی حالت بگاڑ سکتی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی علامات کو با آسانی  شناخت کیا جاسکتا ہے۔جسم میں بہت شدید درد ہوتا ہے اور بخار بھی زیادہ ہوتا ہے جب کہ جسم پر نشانات بھی پڑجاتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈینگی سب سے زیادہ کراچی کے ضلع وسطی میں پھیل  رہا ہے۔ ناظم آباد نمبر 3 اور 4،عزیزآباد،سمن آباد اوربفرزون ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈینگی بخار کے زیادہ ترمریض  پنجاب سےآرہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube