Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

اسلام آباد:ایک ہفتے میں 7 ہزار سے زائد ٹریفک چالان عائد

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

جرمانے عائد

اسلام آباد پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر7 ہزار سے زائد چالان کرتے ہوئے11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کردیئے۔

اسلام آباد میں بغیرہیلمٹ اورنمبر پلیٹ والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی ایکشن ہورہا ہے۔

 ٹریفک پولیس کی روڈ سیفٹی مہم کے تحت کیمرے کی آٓنکھ سے قانون شکنوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ اب تک ہیلمٹ نہ پہننے پر 6075، لائن توڑنے پر 127 اور نمبر پلیٹ نہ لگانے پر 155 موٹر سائیکل سواروں کےچالان ہوچکے ہیں۔

ایس پی ٹریفک پولیس سرفراز ورک نے بتایا ہے کہ 7 روز میں 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئے اور قانون کا پابند بنانے کیلئے موٹرسائیکل سواروں کے والدین سے تحریری ضمانت بھی لی جا رہی ہے۔

روڈ سیفٹی مہم کے دوران ون ویلنگ کرنے والے بھی ٹریفک پولیس کا بڑا ہدف ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube