Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

انگلش ٹیم کوپاکستان میں کوئی خطرہ نہیں،برطانوی ہائی کمشنر

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آزادانہ گھومتا ہوں اور اگر سیکیورٹی خدشات ہوتے تو میں سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتا۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کا ہے جو ایک خودمختار ادارہ ہے۔ مجھے اس فیصلے پر بہت مایوسی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرکٹ ٹیم کے دورے کی حمایت کی اور سکیورٹی بنیاد پر دورہ ملتوی کرنے کی ایڈوائس نہیں دی تھی، ’میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا چیمپیئن رہا ہوں۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کے خزاں 2020 کے دورہ پاکستان کے لیے دگنی کاوشیں کروں گا‘۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں جس نے دورہ یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی، امید ہے پاکستان کے کرکٹ اسٹیڈیمیز میں دوبارہ جوش و خروش دیکھوں گا۔ آخر میں جیت کرکٹ ہی کی ہوگی۔

انگلش بورڈ کادہرا معیار:18ماہ میں 4اہم دورےمنسوخ کیے

گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دہرا معیار اپناتےہوئے گزشتہ روز دورہ پاکستان ملتوی کردیا تھا۔

ادھر بعض برطانوی کھلاڑی اور کرکٹ مبصرین بھی انگلش کرکٹ بورڈ کےاس فیصلے پر تنقید کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube