Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

دورہ ملتوی کرنے پر پاکستان کا کیوی حکومت کو مراسلہ

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سے ٹھوس وجوہات جاننے کےلیے مراسلہ ارسال کردیا۔

نیوزی لینڈ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر مراد جنجوعہ نے مراسلہ حکومت کےحوالے کیا، مراسلے میں پاکستان نے دورہ اچانک منسوخ کرنے کی ٹھوس وجوہات پوچھی ہیں۔

مراسلے میں پاکستان نے کیوی حکومت سے دورہ منسوخ کرنے پر شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے جبکہ نقصان کےازالے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

New Zealand will hear us at ICC: PCB chairman | Prothom Alo

نیوزی لیںڈ کرکٹ بورڈ کی جانب 17ستمبر کو پہلے ون ڈے میچ سے 2گھنٹے قبل سیکورٹی وجوہات کا بہانا بناکر دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیاتھا۔

سیکورٹی خدشات: نیوزی لینڈ نےپاکستان کیساتھ سیریز منسوخ کردی

دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کرتےہوئے یکطرفہ فیصلے کے بعد ون ڈے اور ٹی20 سیریز ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

Cricket: Black Caps fly out of Pakistan on charter plane after abandoning  tour - NZ Herald

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا۔

دورہ پاکستان کیوں منسوخ کیا؟نیوزی لینڈ کاپاکستان کوبتانے سےانکار

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کی مختصر وجوہات پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتائی گئی ہیں تاہم تفصیلی انداز میں نہ تو انہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی بتایا جائے گا۔ ہمیں معلوم ہے کہ یہ پی سی بی کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے لیکن ہمارے پاس دورہ منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube