Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

ن لیگ کاپارٹی اجلاسوں میں موبائل فونز پرپابندی کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان مسلم لیگ نون نے پارٹی اجلاس میں موبائل فونز لانے پر پابندی لگادی۔

نون لیگ کے پارٹی اجلاس میں اختلافات کی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کےلیے موبائل فونز لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پارٹی قائد کی ہدایات پرصرف پارٹی ہی تنظیمی اجلاس کی خبر ديگی۔

اس سے قبل مسلم لیگ نون کی نائب صدر گزشتہ اجلاس میں مریم نواز نے شرکا کو پارٹی قیادت کےاختلافات پر سوال اٹھانے سے منع بھی کیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ نون میں ایک اور گروپ بن گیا

مریم نواز نے کہا تھا کہ اختلافات سے پارٹی کو بہت نقصان ہورہا ہے اور اب مزید ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ نون میں موجود تیسرا گروپ پارٹی قائد اور صدر پر واضح پالیسی کےلیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران بھی مسلم لیگ نون کے بیانیے میں اختلافات سامنے آئے تھے۔

آزادکشمیرکی انتخابی مہم،پاکستان مسلم لیگ نون کےبیانیےمیں اختلافات

صدر مسلم لیگ شہباز شریف مزاحمتی سخت موقف کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے اور مفاہمتی بیانیے پر قائم تھے۔ شہبازشریف سمجھتے ہیں کہ مریم نواز، پرویز رشید، شاہد خاقان عباسی جس بیانیے کو لے کر چل رہے ہیں وہ پارٹی کےلیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ شہبازشریف نے انتخابی مہم سے متعلق کوئی ٹویٹ بھی نہیں کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube