Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

وزیراعظم نے نئی مردم شماری کیلئے کمیٹی قائم کردی، فوادچوہدری

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ ساتویں مردم شماری کےلیے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ نئےالیکشن اسی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم اور الیکشن کمیشن کےکردار اور اصلاحات آگے بڑھانے پر غور کیا گیا جبکہ عاصم رؤف کو 3 ماہ کی مدت کےلیے ڈرگ اتھارٹی کا سربراہ کا اختیار دیدیا گیا۔

اجلاس میں ازبکستان کےساتھ خصوصی تعلقات کو پروان چڑھانے کےلیے بزنس ویزا لسٹ، میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی،کرونا کیسز میں کمی پر سینما اور فلم انڈسٹری کھولنے سمیت کینیڈین پنجابی اور ایرانی فلم کی اجازت دینے پر عملدآمد ہوا جبکہ انڈسٹری کو ریلیف دینے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے۔

مزید جانیے: پاکستان میں پہلی بار جدیدٹیکنالوجی سے مردم شماری کرانے کافیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تنازعات حل کرانے کےلیے اے ڈی آر سینٹرز بنائے جانے کی تجویز دی گئی، جس کا مقصد عدالتوں کا بوجھ کم کرنا ہے، ساتویں مردم شماری کےلیے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ نئےالیکشن نئی مردم شماری اور نئی حلقہ، بندیوں پر ہونگے۔

اسی طرح سروسز ہوٹل کی نجکاری پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر سےمعاملہ اٹھایا۔ کابینہ کو نیوزی لینڈ کے دورے سے متعلق اہم معلومات دی گئیں۔ زیادہ ترمعاملات میں ہائبرڈ وار اور فیک تھریٹ، جڑے ہوئے ہیں جس کابینہ نے اصرار کیا کہ لنکس کے ساتھ قوم کو حقائق بتائےجائیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ ایک سے 22 گریڈ کے سرکاری ملازمین کے ہاؤس سیلنگ رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا پاکستان کا دورہ نہ کرنا ہائبرڈ وار کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور  اگر آپ ’’ایبسولوٹلی ناٹ‘‘ کہیں گے تو پھر اس کی قیمت بھی ادا کرنی پرے گی، لہٰذا سر اونچا رکھنا ہے تو اس کی قیمت بھی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ ایرانی، ترکش اور کینیڈین فلمیں سنیما میں چلانے کی اجازت دے رہی ہے جبکہ کرونا کیسز میں کمی ہورہی ہے، ہم چاہتے ہیں سنیما گھروں کو کھولا جائے، اس حوالے سے این سی او سی سے بات چل رہی ہے، سنیما کو بجلی اور ٹیکسز میں رعایت دے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube