Friday, October 15, 2021  | 8 Rabiulawal, 1443

کمشنرکراچی دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ سمیت طلب

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

سندھ ہائی کورٹ نے کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمتوں میں اضافے اور قیمتوں کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ سمیت طلب کرلیا ہے۔

منگل کو دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے سےمتعلق درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کہاں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے وارنٹ جاری کرتے ہیں اور انھیں گرفتارکرکےلایا جائے۔

عدالت نے کے ایم سی حکام سے استفسار کیا کہ آپ لوگ فریقین کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے۔ فوڈ اتھارٹی نےعدالت کوبتایا کہ ہم دودھ کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

ہائيکورٹ کاکمشنرکراچی کودودھ کی قيمت کاتعين کرنےکاحکم

عدالت نےریمارکس دئیے کہ ہم توہین عدالت کی کارروائی سےپہلےآپ کو آخری چانس دے رہے ہیں۔قیمت کے تعین کا کیا فارمولاہے۔عدالت نے کمشنر کراچی کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے قیمتوں کوکنٹرول کرنےکیلئےاقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئےسماعت 1 ماہ کیلئے ملتوی کردی ہے۔

دودھ کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ مسترد

تین ہفتے قبل سندھ ہائی کورٹ نے زائد قیمت اورغیر معیاری دودھ کی فروخت کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے گراں فروشی اورغیرمعیاری دودھ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہوجاتا ہے مگرعمل درآمد نہیں ہوتا۔

عدالت نے واضح کردیا تھا کہ یہ عوام کا براہ راست مسئلہ ہے اور ہم حکم پرعمل درآمد کرائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے سندھ فوڈ اتھارٹی اورکمشنر کراچی کو 21 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube