Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

کروناوائرس:1دن میں مزید81 افراد انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 81 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

منگل کو این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں 1 ہزار 897 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ 42 اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 19 اموات ہوئیں۔ خیبر پختونخوا میں 14، اسلام آباد میں 2 اور آزاد کشمیر میں 4 مریضوں کا انتقال ہوا۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 327 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 231 ٹیسٹ کئے گئے۔اس وقت 5 ہزار 85 مریض 640 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ سرگودھا میں 60 فیصد، لاہور میں 64 فیصد، ملتان میں 86 فیصد، بہاولپور میں 40 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔ سرگودھا میں 56 فیصد، ملتان میں53 فیصد، فیصل آباد میں 54 فیصد اور صوابی میں63 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube