Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

لاہور سے القاعدہ کے تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
CTD

فائل فوٹو

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے لاہور کے علاقے موہلنوال سے 4 القاعدہ دہشت گردوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان انسداد دہشت گردی لاہور کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، سیفٹی فیوز اور دیگر دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

لاہور: گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مشتاق، سمیع اللہ، عدل جمال اور عثمان خالد کے ناموں سے کی گئی ہے، جب کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube