Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

شکرگڑھ:جوتی جوت میلہ،خصوصی بس کرتارپورپہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

شرکت کیلئے کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

حکومت پاکستان کی جانب سے سکھ مذہب کے تہوار جوتی جوت میلہ (برسی بابا گورو نانک دیو جی) کی482 ویں برسی جوتی جوت کے موقع پر تیار کردہ خصوصی بس کرتار پور پہنچ گئی۔

ممبر پاکستان سکھ گورد وارہ پربندھک کمیٹی اندر جیت سنگھ نے سما سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس بس کو پالکی بس کا نام دیا جاتا ہے۔ پانج پیاروں اور پالکی بس کے ہمراہ وشال نگر کیرتن کا جلوس آج زیرو پوائنٹ تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری اس موقع پر پاکستان پہنچے ہیں۔ پاکستان ایک پر امن ملک اور امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ بھارتی حکومت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور ہر بار معاملات کو الجھایا ہے۔

واضح رہے کہ ان تین روز تقریبات میں دنیا بھر سے 2000 سکھ یاتری کرتار پور پہنچے ہیں۔ بھارت سے 9 یاتری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ گورد وارہ دربار صاحب کرتار پور میں جوتی جوت کی تقریبات کا آج دوسرا روز ہے۔

کرتار پور آنے والے سکھوں کا کہنا ہے کہ پالکی کیلئے آنے والی بس سکھ مذہب کی عکاسی کا شاہکار ہے۔ بس مکمل طور پر ائیرکنڈیشن ہے، جس میں پالکی صاحب رکھی جائے گی۔ آج بروز منگل 21 ستمبر کو شام 4 بجے گورد وارہ دربار صاحب سے نگر کیرتن کا جلوس نکالا جائے گا۔

جلوس گورد وارہ سے پاکستان انڈیا بارڈر زیرو پوائنٹ تک جائے گا۔ تحفہ میں ملنے والی بس میں پالکی صاحب کو بھی نگر کیرتن کے ہمراہ لے جایا جائے گا۔ اس موقع پر زیرو پوائنٹ پر گیانی صاحب انڈیا گورنمنٹ سے کرتارپور کوریڈور کھولنے کی اپیل کی جائے گی۔

واہگہ بارڈر کے راستے کرتار پور آئے سکھ یاتری بھی نگر کیرتن کے جلوس میں شرکت کریں گے۔ نگر کیرتن کے جلوس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری شامل ہونگے۔ یاتریوں کیلئے مشروبات، پھل اور لنگر سے تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

سکھ زائرین کی سہولت کیلئے میڈیکل اور رہائش کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ دربار صاحب کرتا رپور کو پھولوں کے گلدستے اور رات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

اس موقع پر سکھ کمیٹی کی جانب سے تمام یاتریوں کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی طور پر ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بغیر ویکسینیشین والے افراد کو تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ میلے میں شرکت کرنے والوں کو کرونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا۔ سکھ یاتریوں کو شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی دربار صاحب میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

دوسری جانب چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے جوتی جوت میلہ کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ پاکستان سکھ گورد وارہ پر بندھک کمیٹی اور بورڈ انتظامیہ تقریبات کے انتظامات میں مصروف عمل ہیں۔

بورڈ کے ایڈیشنل سیکریٹری (شرائنز) محمد طارق وزیر کی ہدایات پر ڈپٹی سیکریٹری عمران گوندل و دیگر افسران تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ جوتی جوت میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے نو ممبرز کا وفد گیانی ہر پریت سنگھ کی قیادت میں شرکت کر رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube