Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

پی آئی اے طیارے کے ٹوائلٹ سے منشیات برآمد

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

اے این ایف اور کسٹم اہل کاروں نے کراچی سے سعودی عرب جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے منشیات برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی سے سعودی عرب جانے والے پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمد ہونے پر سی ای او پی آئی اے نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات طیارے کے ٹوائلٹ میں چھپائی گئی تھی۔ انسداد منشیات فورس ( اے این ایف ) اور کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کی تلاشی لی تھی۔ خفیہ اطلاع پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے 3 گھنٹے تک طیارے کی تلاشی لی گئی۔

واقعے سے متعلق گراؤنڈ ہینڈلنگ فلائٹ ، کچن اور دیگر شعبوں کے افسران و ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ جرم ميں جو بھی ملوث پایا گیا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube