Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

پیرس معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Pakistan-Prime-Minister-Imran-Khan.-_176be31af78_large

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیرس معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق غیر رسمی اجلاس میں شرکت کی۔

جی20 سمیت 35ممالک غیر رسمی ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں نومبر میں گلاسکو میں ہونے والی عالمی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسیماتی تبدیلیوں سے نمٹنا حکومت کی اولین کی ترجیح ہے۔ ترقی پذیر ممالک کی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مدد کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کی کامیابی اور 2030 تک 60فیصد صاف توانائی کا ہدف ہے جبکہ 26میگاواٹ کوئلے کے بجلی گھروں کو پن بجلی سے تبدیل کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube