Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

نیا سسٹم موسلا دھار بارش برسائے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات 23 ستمبر سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا نیا سلسلہ آج رات بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جس کے بعد کراچی میں جمعرات 23 ستمبر سے ہفتہ 25 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں اندھی کے باعث نقصانات کا بھی خدشہ ہے۔

کراچی میں منگل بروز 21 ستمبر کی صبح بھی مطلع آبر الود رہا، جب کہ شارع فیصل اور پی ای سی ایچ ایس اور محمد علی سوسائٹی اور گرد و نواح میں بوندا باندی ہوئی۔ صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 25 ستمبر سے اسلام آباد، راول پنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، مانسہرہ، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ اور گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب منگل 21 ستمبر کو لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جب کہ راولپنڈی اور گردو نواح میں تیز بارش سے نشبیی علاقے زیر آب اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے اسکولوں اور دفاتر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش سے مختلف علاقوں میں ٹریفک بھی جام ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube