Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

اہم خبر:نوازشریف کی بریت کیخلاف اپیل پرسماعت آج ہوگی

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ ميں فلیگ شپ ریفرنس ميں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر آج سماعت ہوگا۔ نیب نے نواز شریف کی بریت کالعدم قرار دے کر سزا دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

کرونا کے ساتھ ساتھ اس وقت پورا ملک ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ تمام بيوروز کو ہدايت جاری کی گئی ہے کہ ڈينگی پر مختلف اينگلز سے کام کروائيں۔ آئيڈياز کی ای ميل الگ سے بھی کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ کے ليے ايک اور بڑا دھچکہ۔ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی کے بعد انگلینڈ نے بھی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا۔ کھلاڑیوں کا ذہنی اور جسمانی تحفظ ترجیح قرار۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ شیڈول کی تاریخوں کو تبدیل کردیا گیا۔ کپ کا پہلا مرحلہ تيئس ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پی سی بی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان آج کرے گا۔

کراچی والوں تياری کرلو۔ اگلے ہفتے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کرديا گيا۔ محکمہ موسميات کے مطابق تئيس سے پچيس ستمبر کے دوران تیزہواؤں اور گرج چمک کيساتھ بارش کا امکان ہے۔

پولیو سے پاک پاکستان۔ منزل قریب ہے لیکن کوشش جاری رکھنا ہوں گی۔ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہے گی۔ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

چیف جسٹس گلزار احمد بائيس ستمبر سے کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ لارجر بینچ کراچی کے پينتيس ہزار پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کیس کی بھی سماعت کرےگا۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن اور کے سی آر بحالی کیس کی بھی سماعت ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube