Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

بلوچستان: بسوں کے مسافروں کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس لازمی قرار

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Covid vaccine

فوٹو: آن لائن

بلوچستان حکومت نے انٹر سٹی اور انٹراسٹی بسوں میں سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان کے ایک سرکلر کے مطابق اندرون صوبہ اور بین الصوبائی تمام بسوں اور منی بسوں میں مسافروں کیلئے کرونا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی موجودہ لہر کے پیش نظر ویکسینیشن کے عمل کو وسعت دینے کیلئے صوبائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کی جانب سے مسافروں کیلئے کرونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹرانسپورٹرز اپنے ڈرائیوروں، اسٹاف اور دیگر متعلقہ افراد  کو جلد از جلد کرونا ویکسین لگوائیں جبکہ کسی بھی مسافر کو بغیر ویکسین اپنی گاڑیوں میں سوار ہونے دیں اور نہ ہی ٹکٹ جاری کریں، اس سلسلے میں ان سے ویکسینیشن کاڈر چیک کریں۔

سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ اگر دوران چیکنگ ڈرائیور یا اسٹاف اور مسافر بغیر ویکسین کے سفر کرتے پائے گئے تو متعلقہ ٹرانسپورٹ مالک کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روٹ پرمٹ کینسل کرکے گاڑی کو بند کردیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube