Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

جہانیاں: زمیندار کے کتوں کا بچی پر حملہ، مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

جہانیاں ميں زمیندار کے خونخوار کتوں نے بچی کو بھنھبوڑ ڈالا، زخمی بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

جہانیاں کے گاؤں کے رہائشی محمد اشرف کی 3 سالہ بچی گھر سے باہر نکلی تو زمیندار کے 2 خونخوار کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔ ریسکیو کو اطلاع دی لیکن ایمبولنس دستیاب نہ ہوسکی، بچی کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزم منور کیخلاف مقدمہ درج کرليا گیا جبکہ گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube