Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

چہلم شہدائےکربلا پرموبائل فون سروس بند رہےگی،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان ساری دنيا سے تعلقات بہتر رکھنا چاہتا ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگلے پیر کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

پیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ہفتےچہلم شہدائےکربلا کے موقع پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

انھوں نے بتایا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر وزارت داخلہ پر پتھر نہ پھینکیں، پچھلے ہفتے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو جتنی سیکورٹی فراہم کی تھی اتنی تو ان کی سیکورٹی فورسز بھی نہیں ہونگی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے کا قوم کو دکھ ہے تاہم مایوسی کفر ہے اور ایک دن ساری ٹیمیں پاکستان آ کر کرکٹ کھیلیں گی۔

وزیرداخلہ نے سوال اٹھایا کہ اینٹلی جنس ایجنسی فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں پریکٹس کررہی تھی۔ پاکستان کو کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ہے اور ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیکورٹی تھریٹ کے نام پر جس ای میل کی بات ہورہی تھی وہ تو بعد میں آئی تھی۔

 پاسپورٹ سے متعلق انھوں نے بتایا کہ 30اکتوبر تک 2 پاسپورٹ ، 2 شناختی کارڈ اور ویزے کی مدت ختم ہونے والوں کو چھوٹ دے رہے ہیں اور ایسے لوگ کسی ایک پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کو رکھ سکتے ہیں۔

خطے کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان نے 16ہزار لوگوں کا انخلاء کیا۔ افغانستان کے امن کا براہ راست پاکستان سے تعلق ہےاور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی جانوں کا مسئلہ نہ ہو۔ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے حامی ہیں اور وزیراعظم نےواضح کہا ہے کہ افغانستان میں مخلوط حکومت کی کوشش کریں گے۔ شیخ رشید نے واضح کیا کہ پاکستان نے کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا، کوئی مہاجر ہمارے پاس نہیں ہے۔

ملکی سیاست سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف کئی ایف آئی آرز درج ہیں۔ کوشش ہے کہ اسلام آباد کا امن خراب نہ ہو اور اگر اپوزیشن کے احتجاجی مارچ کو روکنے کی ضرورت پیدا ہوئی تو سوچیں گے تاہم کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو کارروائی ہوگی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیش الیکشن کی تیاری پر نکل آئی ہے اور جمعہ جمعہ کھیل رہے ہیں۔

بھارت سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کے پاس طالبان اور شیخ رشید کے علاوہ کوئی اور بات کرنے کو نہیں ہے۔ سرحدی علاقوں میں حالیہ دورہ  امن کی کوششوں کے لیے تھا اور بارڈرز کی سیکیورٹی بہت زبردست ہے اورسب محفوظ ہیں ۔ بھارت افغانستان میں اپنی ناکامی کاسارا ملبہ پاکستان پرڈالناچاہتاہے اور پاکستان ساری دنيا سے تعلقات بہتر رکھنا چاہتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube