Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارشوں کا الرٹ جاری

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کرديا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 سے 25 ستمبر کےدوران صوبے بھر میں تیزہواؤں اورگرج چمک کيساتھ بارشوں کا امکان ہےجس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا جبکہ مختلف اضلاع میں آندھی کے باعث نقصانات کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کراچی میں گزشتہ ہفتے بدھ کے روز ہلکی بارش ہوئی تھی تاہم اسکے بعد شہر کا درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، گزشتہ تین روز سے شہر قائد حبس اور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

کراچی میں شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں بارش

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 14 سے 17 ستمبر تک شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی تھی، منگل اور بدھ کو شہر قائد میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے 17ستمبر سے کراچی سمیت سندھ میں مون سون کئے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی بھی پیشگوئی کی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube