Friday, October 15, 2021  | 8 Rabiulawal, 1443

مفتی تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےصدر منتخب

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

فوٹو: فیس بک

مفتی تقی عثمانی کو بلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا صدر منتخب کرلیا گیا۔

 لاہور میں وفاق المدارس العربیہ سیمینار میں مولانا فضل الرحمن نے مفتی تقی عثمانی کا نام صدارت کے لیے تجویز کیا، مفتی تقی عثمانی، ڈاکٹرعبدالرزاق کی وفات کے بعد وفاق المدارس کا صدر منتخب ہوئے۔

اسی طرح جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا انوار الحق نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔

مفتی تقی عثمانی نے پنجاب بورڈ سے فاضل عربی کی تعلیم حاصل کی اور درس نظامی سے فارغ ہونے کے بعد کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی کی سند حاصل کررکھی ہے۔

وہ 44 سے زائد کتابوں کے مصنف اور ’البلاغ‘ نامی جریدے کے مدیر بھی ہیں جو اردو اور انگریزی میں شائع ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے سن 1981 فیڈرل شریعت کورٹ میں جج کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ پاکستان میں اسلامی بینکنگ کا نظام متعارف کرانے میں بھی ان کا بنیادی کرداررہا ہے۔

مفتی تقی عثمانی کی پیدائش اکتوبر سن 1943 میں ہوئی تھی اور وہ دارالعلوم کراچی میں حدیث اور فقہ بھی پڑھاتے رہے ہیں۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مذہبی اسکالر مفتی زبير کا کہنا ہے کہ مفتی تقی کا انتخاب مدارس کيليے سعادت، تعليمی استحکام ميں سنگِ ميل ثابت ہوگا۔ مفتی صاحب عالمِ اسلام کی قدآور اور غيرمتنازع علمی شخصيت ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube