Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

ارجنٹینا نے جے ایف 17 طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago

معاہدے پر فی الحال دستخط نہیں ہوئے

لاطینی امریکی ملک ارجنٹینا نے پاکستان سے جنگی طیارے جے ایف 17 خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی عسکری جنرل میں شائع رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا نے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے خریدنے کیلئے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ ارجنٹینا کی فضائیہ نے امریکا، روس اور بھارت کی پیش کشیں مسترد کرکے پاکستان سے جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ارجنٹینا ابتدائی طور پر 12 جنگی طیارے خریدے گا، جس کیلئے ارجنٹینا وزارت دفاع نے 664 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔ ارجنٹینا کی حکومت نے پاکستان سے طیاروں کی خریداری کے لئے رقم کو بجٹ مسودہ میں شامل کرلیا ہے۔ جنگی طیاروں میں بلاک تھری کے 10 سنگل سیٹر طیارے جب کہ 2 ڈبل سیٹر طیارے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لاطینی امریکی ملک ارجنٹینا نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کے لیے اگلے سال کے بجٹ میں رقم بھی مختص کی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔

سما ڈیجیٹل کے رابطے پر ترجمان پاکستان ایئر فورس کا کہنا تھا کہ فنڈ مختص کرنے کی تجویز کا مطلب یہ نہیں کہ سودا طے پاگیا ہے، فی الحال سرکاری بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔ فروخت کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہی سرکاری بیان جاری ہوگا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ارجنٹینا گزشتہ کئی سالوں سے جنگی طیاروں کی خرید پر غور کر رہا ہے، تاہم برطانیہ کی جانب سے ارجنٹینا کی اس کوشش کو بارہا روکا گیا۔

بیونس ایئرز 2015 سے سویڈن اور جنوبی کوریا سے لڑاکا طیارے خریدنے کی کوشش کررہا تھا لیکن دونوں فروخت کنندگان برطانوی دباؤ کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے۔ ارجنٹینا نے 2015 میں سویڈش جے اے ایس 39 گرپن لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش بھی کی تھی، بعد میں اس نے جنوبی کوریائی ایف اے-50 فائٹنگ ایگل میں دلچسپی دکھائی۔

جے ایف-17 جیٹ طیاروں میں برطانیہ کی تیار کردہ ایجیکٹر سیٹ بھی ارجنٹینا کو طیاروں کی فروخت میں ایک تنازع بنی ہوئی ہے۔

Fourth JF-17 Thunder squadron complete as PAC rolls out 16th aircraft -  Pakistan - DAWN.COM

ارجنٹینا ایئرفورس

ارجنٹینا کی فضائیہ 2015 میں نمایاں طور پر ختم ہو گئی تھی جب اس نے ڈاسالٹ میراج 3 انٹرسیپٹر طیارے کے پرانے بیڑے کو ریٹائر کیا تھا جو اس وقت تک فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرتا تھا۔

Between the JF-17 vs FA-50, which one can offer more abilities for a  low-budget air force? - Quora

جے ایف 17

جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیارہ پاکستان کے لیے اس وجہ سے بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان اسے خود تیار کرتا ہے۔

پاکستان نے چین کی مدد سے ہی ان طیاروں کو بنانے کی صلاحیت حاصل کی ہے اور ماہرین کے مطابق یہ طیارہ ایک ہمہ جہت، کم وزن، فورتھ جنریشن ملٹی رول ایئر کرافٹ ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر ایک جدید، وزن میں ہلکا، تمام موسموں، دن / رات (کام کرنے والا) ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ اور چین کی چینگدو ایئر کرافٹ انڈسٹری کارپوریشن کے مشترکہ منصوبے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا دعویٰ ہے کہ یہ طیارہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک مار کرنے کی جنگی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

جدید ترین ہوا بازی، بہترین مربوط ذیلی نظام، کمپیوٹرائزڈ فلائٹ کنٹرول اور جدید ترین ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی صلاحیت جے ایف-17 کو اس ہی سطح کے مخالفین پر فیصلہ کن فائدہ فراہم کرتی ہے۔

Official: Argentina to Purchase 12 JF-17 Block III Fighters From Pakistan

جے ایف اور ایئر شوز

عسکری حکام کے مطابق یہ طیارہ دنیا بھر میں کئی اہم شوز میں بھی پذیرائی حاصل کر چکا ہے اور دنیا نے اس کی بہت اچھی اسسمینٹ کی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر بڑے شو میں جے ایف 17 کے لیے دعوت نامہ ضرور آتا ہے۔

پاکستان اور چین نے سال 1995 سے اس طیارے پر کام  شروع کیا، اور پھر پاکستان اور چین نے جے ایف 17 سے متعلق ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

اس طیارے کا پہلا آزمائشی ماڈل سنہ 2003 میں تیار ہوا اور پاکستانی فضائیہ نے سنہ 2010 میں جے ایف-17 تھنڈر کو پہلی مرتبہ اپنے فضائی بیڑے میں شامل کیا۔

اس منصوبے میں مِگ طیارے بنانے والی روسی کمپنی میکویان نے بھی شمولیت اختیار کر لی۔ پاکستان فضائیہ نے جے ایف-17 تھنڈر کو مدت پوری کرنے والے میراج، ایف 7 اور اے 5 طیاروں کی تبدیلی کے پروگرام کے تحت ڈیزائن کیا۔

جے ایف-17 تھنڈر طیاروں میں وہ جدید ریڈار نصب ہے جو رفال کی بھی بڑی خوبی گنی جاتی ہے۔ یہ طیارا ہدف کو لاک کر کے میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کی رینج 150 کلومیٹر تک بتائی جاتی ہے اور یہ میزائل اپنے ہدف کا بالکل ایسے ہی پیچھا کرتا ہے جیسے ہالی وڈ کی متعدد فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔

جے ایف-17 کی ڈیزائن لائف چار ہزار گھنٹے یا 25 سال بتائی جاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube