Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

اہم خبر:سندھ کےاسکولوں میں والدین کےکروناسرٹیفیکیٹ طلب

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

کرونا کی چوتھی لہر کے باعث سندھ کے تمام اسکولوں ميں بچوں کے ليے ايک دن چھٹی اور ايک دن حاضری کا نوٹي فکيشن جاری۔ جب کہ والدين کو ويکسين سرٹيفکيٹ لازمی دينا ہوگا۔ بہت سے ايسے اسکول ہيں جہاں ابھی تک 5 سے 6 دن مستقل بچوں کو بلايا جا رہا ہے اور والدين کے سرٹيفکيٹ بھی چيک نہيں کيے جارہے۔

خطیب لال مسجد و مہتمم جامعہ حفصہ مولانا عبد العزیز کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گاْ۔

کراچی والوں کے ليے خوشخبری۔ گرين لائن سروس کی 40 بسيں آج پاکستان پہنچيں گی۔ جہاز بسيں لے کر کراچی کی بندر گاہ پہنچے گا۔

نيوزی لينڈ کی ٹيم پاکستان سے دبئی پہنچ گئی۔

پاکستان ارجنٹائن کو 12 جے ایف 17 بلاک تھری طیارے فروخت کرے گا۔

کرپشن کے الزام میں شہید بے نظیر میڈیکل یونیورسٹی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر گرفتار۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے استعفیٰ دے دیا۔

بہاولپور ميں بکری کھيت ميں جانے پر زميندار نے 7 سالہ بچی کو فائرنگ کر کے مار ديا اور فرار ہوگيا۔ پوليس نے مقدمہ بھی درج کرليا۔

مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے صدر انجنییر امیر مقام آج میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

معروف برطانوی نژاد باکسر عامر خان کو امریکی ایرلائن نے طیارے سے اتار دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube