Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

گرین لائن منصوبےکی 40بسیں کراچی پہنچ گئیں

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کراچی کے شہریوں کا طویل انتظار ختم ہوگیا، گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسیں آج کراچی پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی والوں سے کیا وعدہ پورا ہونے جارہا ہے، شہر قائد میں گرین لائن منصوبے کیلئے 80 میں سے40 بسیں آج کراچی پہنچ گئی ہیں۔

خرم شير زمان کا کہنا ہےکہ بسیں حوالگی کے انعقاد کی تقریب آج کراچی پورٹ پر ہوگی، شہری ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث سالوں سے پریشان تھے، کراچی کے شہری پرآسائش بسوں میں سفر کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ رواں سال اکتوبر کے پہلے ہفتے میں انشاللہ 40 مزید بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔

گرین لائن بسیں جلد کراچی پہنچیں گی، گورنر سندھ

واضح رہے کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا منصوبہ 2017 کے آغاز میں شروع ہوا تھا جو تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ منصوبے کو 2018 میں مکمل ہونا تھا۔

گرین لائن بس سروس کا راستہ سرجانی ٹاؤن سے شروع ہو کر ٹاؤر تک ختم ہوتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube