Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

طالبہ اور والد پر تشدد، اسکول مالکان کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سچل پولیس نے فیس کی عدم ادائیگی پر طالبہ کو حبس بیجا میں رکھنے پر اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی میں اسمارٹ اسکول کے اسکیم 33 میں واقع کینٹ وے کیمپس میں 15 ستمبر کو تشدد کا واقعہ پیش آیا جہاں اسکول انتظامیہ نے فیس کی عدم ادائیگی پر طالبہ کے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسکول انتظامیہ کے ناروا سلوک پر متاثرہ شخص نے سچل پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کروائی، جس پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 342، 504، 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کو بیان دیتے ہوئے متاثرہ شہری نے بتایا کہ 15 ستمبر کو جب وہ اپنی بیٹی کو اسکول سے واپس گھر لینے گیا تو اس نے مجھے بتایا کہ آج سارا دن ٹیچر نے اسے ایک کمرے میں بند رکھا، کچھ کھانے پینے کیلئے نہیں دیا اور پڑھایا بھی نہیں۔

متاثرہ شہری کے مطابق وہ بچی کو لیکر اسکول کی وائس پرنسپل اصفیہ کے پاس لے گیا اور ٹیچر کیخلاف شکایت کی، جس پر وائس پرنسپل نے ان سے بدکلامی کی اور انہیں اکاؤنٹ سیکشن رابطہ کرنے کا کہا۔

شہری نے مزید بتایا کہ جب وہ اکاؤنٹ سیکشن گیا تو اسے بتایا گیا کہ بچی کے اسکول کی فیس ادا نہیں ہوئی، جس پر اس نے بتایا کہ وہ ہر ماہ 15 تاریخ کو اسکول کی فیس ادا کرتا ہے، جس پر اکاؤنٹ سیکشن میں بیٹھے دو لڑکوں نے، جن کا نام سعد اور فہد ہے، نے مجھ پر سامان اٹھا کر پھینکا اور مجھے گالم گلوچ کرتے ہوئے اور تشدد کرتے ہوئے اسکول سے باہر نکال دیا۔

سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے متاثرہ شہری نے بتایا کہ وہ مرچنٹ نیوی میں نوکری کرتا ہے اور اسے ہر ماہ 15 تاریخ پر تنخواہ دی جاتی ہے۔ متاثرہ شہری کے مطابق اس نے اسکول انتظامیہ کو درخواست بھی دے رکھی ہے کہ اس سے ہر ماہ 15 تاریخ کو فیس وصول کی جائے۔

متاثرہ شہری کے مطابق واقعے کے دن بھی اس نے اسکول انتظامیہ کو بتایا کہ وہ ہر ماہ 15 تاریخ کو فیس ادا کرتا ہے اور ریکارڈ کے مطابق اس کی بچی پر اسکول کے کوئی بھی بقایا جات نہیں، مگر اکاؤنٹ سیلشن میں بیٹھے سعد اور فہد جو خود کو اسکول کا مالک بتاتے ہیں، نے میری ایک نہ سنی اور کہا کہ جس بچے کی فیس 7 تاریخ تک نہیں آئے گی، اس کے ساتھ ایسا ہی کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube