Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

مظفرگڑھ: لیگی رکن پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

مظفر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سردار اظہر عباس چانڈيہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اور بھی کئی ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑادی، پی پی 269 مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی سردار اظہر عباس پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

رکن پنجاب اسمبلی سردار اظہر عباس چانڈیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، تین سال میں کسی بھی پارٹی اجلاس یا جلسے میں نہیں بلایا گیا، میرے مخالفین کو پارٹی عہدوں سے نوازا جارہا ہے۔

نواز شریف، مریم نواز اور شریف کے اختلافات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ خاندان کی آپس کی لڑائی کے سبب ن لیگی اراکین کنفيوژن کا شکار ہيں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنوبی پنجاب سے کئی لیگی اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تمام لیگی ناراض اراکین مجھ سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ سردار اظہر عباس خان چانڈیہ 2018ء کے عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube