Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

ملتان کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کی حفاظتی ویکسین نایاب

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

خسرہ، پولیو اور ٹائیفائیڈ ویکسین دستیاب نہیں

ملتان کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کو خسرہ، پولیو اور ٹائيفائیڈ سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی حفاظتی ویکیسین نایاب ہوگئی۔

شہری کا کہنا ہے کہ تین دن سے آرہا ہوں لیکن بچوں کی ویکسین کا انجکشن نہیں مل رہے، کہتے ہیں باہر سے لیکر آئیں۔

دو سال سے کم عمر بچوں کو موذی امراض سے بچاو کے لیے لگائی جانے والی ویکسینیشن سرکاری اسپتالوں میں دستیاب نہیں ہیں۔ پولیو، ٹائیفائڈ، خسرہ اور ٹی بی جیسی 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے دستیاب نہ ہونے پر والدین پریشان ہیں۔

دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر راو امجد کا کہنا ہے کہ پہلے ویکسین ختم ہوئی تھی لیکن اب تو مکمل موجود ہے اور کوئی کمی نہیں ہے۔

حفاظتی ٹیکوں کی دستیابی کو یقینی نا بنایا گیا تو بچوں کی جان لیوا بیماریوں میں خطرناک حد اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube