Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

کراچی:اگلے ہفتے نیا مون سون سسٹم متوقع،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2021 | Last Updated: 1 month ago

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں مون سون کا نیا سسٹم 22 ستمبر کو متوقع ہے۔

ہفتے کو محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوگئی ہیں۔ ہفتے کی صبح  شہر میں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائيں چل رہی ہیں اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔آئندہ24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ہوامیں نمی کاتناسب62فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کی جانب 17 ستمبر سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ گجرات میں موجود ہوا کا کم دباؤ سمندر کی جانب بڑھ گیا ہے۔ ہوا کے کم دباؤ کے پھیلاؤ کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل تھیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube