Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

ن لیگ نے جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

جاويد لطيف سے سماء کو ديئے گئےانٹرويو پر وضاحت طلب

پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ایکشن لیتے ہوئے جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ن لیگ کے رہنما اس برے وقت میں کندھے سے کندھا لگا کرکھڑے ہیں موجودہ حالات میں پارٹی رہنماؤں پرالزامات کسی صورت قبول نہیں۔

شوکاز نوٹس میں جاوید لطیف سے ن لیگ کے رہنماؤں پرٹی وی شوزمیں بیان بازی پر سات روزميں جواب طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سما ٹی وی کوانٹرويو ميں جاوید لطیف نے کچھ مفاہمتی رہنماؤں کا نام لیے بغیران پراسائمنٹ پر ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

سماء کو انٹرويو ميں ليگی رہنما کا کہنا تھا کہ ن ليگ ميں شامل چار، پانچ لوگ اسائنمنٹ پر کام کررہے ہيں اور ان کو بيانيہ خراب کرنے کے ليے اسائنمنٹ ملتا ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اسائنمنٹ والے وہی ہيں جو مفاہمت کی بات کرتے ہيں، جب بھی تحريک فيصلہ کن مرحلے ميں پہنچتی ہے انہی رہنماوں ميں سے ايک اٹھ کر نئی بات کرديتا ہے۔

انٹرویو کے دوران جب لیگی رہنما سے یہ سوال پوچھا گیا کہ مفاہمتی گروپ کے ليڈر شہبازشريف کا آپ ذکر نہيں کررہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی اپنی رائے ہوتی ہے مگر جب نوازشريف فيصلہ کرليں توپارٹی صدر بھی مانتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ اسائنمنٹ وہ ديتے ہيں جوآئين اورقانون پر يقين نہيں رکھتے، اسائنمنٹ والوں کو چوہدری نثار کے انجام سے سبق سيکھنا چاہيے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube