Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

کراچی: صدر میں واقع نجی ہوٹل سیل

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کراچی کے علاقے صدر میں کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر جنوبی نے نجی ہوٹل سیل کردیا گیا۔

ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے صدر میں واقع نجی ہوٹل سیل کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عملے کی ویکسی نیشن نہ ہونے پر  ہوٹل سراوان سیل کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورانٹس کے عملے کو کرونا ویکسی نیشن کرانا لازم ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے سروسز فراہم کرنے کی اجازت ہے۔

ضلعی انتظامیہ وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہوٹلز اور دیگر کاروباری مراکز پر عملے کی ویکسینیشن چیک کرتی رہتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube