Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

ہفتہ وار رپورٹ:کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا؟

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ملک میں مہنگائی کی شرح چودہ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی

حکومت مہنگائی کے سونامی کے سامنے بند باندھنے میں ناکام ملک میں مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ تین فیصد اضافے سے چودہ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی۔

مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی انڈے کی ڈبل سینچری مکمل ہوگئی، چینی اور پٹرولیم مصنوعات سمیت بائیس اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار گراف 1.31 فیصد اضافے سے 14.33 تک بلند ہوگیا جبکہ کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 17.10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 12 روپے مہنگا ہونے سے اوسط قیمت 1234 تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں 1440 روپے میں فروخت ہوا۔

انڈے 5روپے درجن مہنگے ہوکر 176 روپے کی اوسط قیمت تک جا پہنچے جبکہ کراچی، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں ریٹ 200 روپے رہا۔

رپورٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت 7 روپے بڑھنے سے اوسط نرخ 222 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ مختلف شہروں میں مرغی 280 روپے کلو تک بھی فروخت ہوتی رہی۔

چینی ایک روپیہ 32 پیسے اضافے کیساتھ 108 روپے 43 پیسے کلو ہوگئی جبکہ ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 48 روپے بڑھ کر 1918 روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق فی یونٹ بجلی 43 پیسے جبکہ فی لٹر پٹرول 5 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا۔

دوسری طرف گزشتہ ہفتے ٹماٹر ساڑھے 12 روپے سستے ہوکر 55 روپے کلو پر آگئے جبکہ پیاز کی قیمت ساڑھے 4 روپے کمی کیساتھ 58 روپے ریکارڈ کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube