Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

برطانیہ نے پانچ ماہ بعد پاکستان کو سفری پابندیوں سے متعلق ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کہ گزشتہ 5 ماہ پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والوں کیلئے بہت مشکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ مل کر کام کرتے رہیں گے، دونوں ممالک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ سے ہی عوام کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے سفری پابنديوں کی درجہ بندی بھی کردی جبکہ نئے فيصلوں کا اطلاق 22 ستمبر سے ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے برطانوی حکومت کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے مایوس کن خبر کے بعد یہ دن کی اچھی خبر ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube