Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

نیوزی لینڈ کا دورہ سازش کے تحت ختم کیا گیا،وزیر داخلہ

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا دورۂ پاکستان سازش کے تحت ختم کیا گیا، اس سازش کے پیچھے دستانوں والے ہاتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا تھا، جس میں جیسینڈا آرڈرن نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن خدشہ ہے کہ ٹیم باہر نکلے تو حملہ ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ جمعہ کی صبح نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی انچارج نے پاکستان کے سیکیورٹی انچارج کو آگاہ کیا کہ سیکیورٹی خدشات ہیں تاہم پاکستانی سیکیورٹی ادارے چوکس تھے۔

تفصیلات جانیے: سیکیورٹی خدشات کا بہانہ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز منسوخ کردی

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس بات پر بھی راضی کرنے کی کوشش کی گئی کہ بغیر تماشائیوں کے میچ کھیلا جائے لیکن انہوں نے انکار کردیا، اس کے بعد تاجکستان میں موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن سے ٹیلی فون پر بات کی اور بتایا کہ پاکستان میں ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے، عمران خان کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن خدشہ ہے کہ ٹیم باہر نکلے تو حملہ ہو سکتا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے تھے، پاکستان دنیا میں امن و سکون کا سب سے بڑا داعی ہے اور دہشت گردی کیخلاف زبردست ارادے رکھتا ہے، پاک فوج سمیت تمام ادارے سیکیورٹی پر مامور تھے، دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کے ذریعے دورے کو منسوخ کرایا، نام نہیں لینا چاہتے، یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کی حکومت کا اپنا اور یکطرفہ تھا۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ ماہ ہونے والے انگلینڈ کے دورے کیلئے بھی سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں اور ان کا جو فیصلہ ہوگا وہ ان کا اپنا ہوگا، اطلاعات ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی سیکیورٹی معاملات پر سوچ رہی ہے۔

مزید جانیے: کیا اب انگلش ٹیم پاکستان آئیگی، فیصلہ 48گھنٹوں میں ہوگا

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے، کسی کا نام نہیں لیں گے، پاکستان چاہتا ہے کہ ملک میں کرکٹ ہو اور یہاں کرکٹ کے بے پناہ شائق  موجود ہیں۔

خطے کی صورتحال سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے تمام ممالک کے شہریوں کے انخلاء میں مدد کی، پاکستان کی افغانستان سے منسلک سرحدیں محفوظ ہیں، افغانستان میں حالیہ پیشرفت کے دوران کوئی خوںریزی نہیں ہوئی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا ہوگا، وزارت داخلہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
PAKvNZ series cancellation Sheikh Rasheed Important press conference Sheikh Rasheed press conference today New Zealand tour of Pakistan abandoned New Zealand calls of tour New Zealand pulls out of tour PakvNZ security alert NZ cancels Pak tour Sheikh Rasheed press conference 17 Sep 2021 Sheikh Rasheed addresses PakvNZ security reasons
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube